پہلی پاک پولینڈ سائنٹفک کانفرنس، صدر مملکت مہمان خصوصی ہونگے

December 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاءالدین نے کہاہے کہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات وفاقی اردویونیورسٹی کے تحت پہلی پاکستان-پولینڈ دوروزہ بین الاقوامی سائنٹفک کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ہونگے، کانفرنس کی افتتاحی تقریب 5دسمبر کو گورنر ہائوس کراچی میں ہوگی جبکہ کانفرنس6اور7دسمبر کوIBA سٹی کیمپس میں منعقد کی جائے گی۔جمعرات کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاءالدین نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد محققین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاں کرنا اور طلبہ کو مفید معلومات فراہم کرنا۔