پنجاب اورکے پی کی اسمبلیوں کی تحلیل کافیصلہ کرچکے،میاں اسلم اقبال

December 02, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے صوبائی حلقہ 151 میں ایل او ایس روڑ پر جہانگیر پارک اور ہاموشاہ پارک کا افتتاح کیا۔دونوں پارکوں میں عوام کے لئے تفریحی سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے بھرکے پارکوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت بہتر بنارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو حکومت سے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا کہہ رہی ہے۔ اپوزیشن کے بڑوں کے کرپشن کے 75فیصد کیسز ختم ہوچکے جبکہ30فیصد کیسز باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاسوں میں اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔18ویں آئینی ترمیم کے دعویداروں نے افسران نہ دے کر حکومت پنجاب کے نظام کو مفلوج کر رکھا ہے۔