چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

December 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے عثمان کی موٹر سائیکل چوری کر لی اسی تھانہ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے نامعلوم چور نے وحید کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کر لی تھانہ الپہ پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے سجاد کے گھر سے قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ بہاؤالدین زکریا پولیس کے علاقے سے نامعلوم چور نے جبار کا قیمتی موبائل چوری کرلیا۔