عامرڈوگر کی جانب سے نقشبند کالونی میں واٹر سپلائی ٹیوب ویل کا افتتاح

December 02, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ملک محمد عامر ڈوگر نے نقشبند کالونی میں واٹر سپلائی سکیم مکمل ہونے پر نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا تھا امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا لوٹ مار ہے،قبل ازیں عامر ڈوگر کو ریلی کی شکل میں لایا گیا اہل علاقہ نے گرم جوشی سے استقبال کیا پھول نچھاور کیے ۔