ڈسٹرکٹ جیل میں ورلڈ ایڈز ڈے منایا گیا

December 02, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں ورلڈ ایڈز ڈے منایا گیا جس میں نشتر ہسپتال ملتان سے ڈاکٹرز ، سائیکالوجسٹ اور سماجی کارکنان نے شرکت کی اور ایڈز کے حوالے سے حوالاتیوں اور قیدیوں کو آگاہی دی گئی جسمانی ورزش اور کھیلوں کے لئے تلقین کی اس موقع پر جیل سپر نٹنڈنٹ محمد نازک شہزاد ، میڈیکل آفیسر ز جیل اورڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ محمد نوید اختر موجود تھے ۔