ٹرانس جینڈر ایکٹ جنسی بے راہروی میں اضافے کا موجب بنے گا‘ افتخار برنی

December 02, 2022

ااسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ جنسی بے راہروی میں مزید اضافے کا موجب بنے گا۔ فرانس میں ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی فلم پر پابندی لگائی جائے ۔ صدر پیما پنجاب ڈاکٹر شبیر احمد، صدر اسلام آباد ڈاکٹر ممتاز حسین اور صدر راولپنڈی ڈاکٹر محمد افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اسلام آباد میں بڑی تعداد میں کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 10 ماہ کے دوران 519 ایچ آئی وی پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔