سرہ غڑگئی کا گیس پریشر درست اوربجلی کے کم وولٹیج کا نوٹس لیا جائے، حمید اللہ

December 02, 2022

کوئٹہ( پ ر) کلی سرہ غڑگئی میں سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین حبیب الرحمٰن بازئی، حمید اللہ بازئی، سابق نائب ناظم محمد انور بازئی اور سرہ غڑگئی خدمت ٹولنہ کمیٹی کے ارکان علی احمد بازئی، پروفیسر بلال احمد بازئی، ایمل خان بازئی، باز پشتون، اور نذیر بازئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں گیس و بجلی کے حوالے سے غور ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ 20 دن پہلے ایک بڑا احتجاج مظاہرہ ہو ا تھا اور گیس کمپنی والوں نے کمیٹی والوں کو کہا تھا کہ وہ دھرنا ختم کر دیں ہم تین دن میں گیس کا پریشر بحال کر دینگے لیکن 20 دن گزر جانے کے باوجود بھی گیس پریشر بحال نہیں ہوا ۔ اسی طرح بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے کلی کے سارے ٹرانسفامر جل گئے ہیں اور سارا سرہ غڑگئی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ کمیٹی والوں نے اعلیٰ حکا م سے پر زور اپیل کی کہ کلی میں گیس و بجلی کا نوٹس لیں ورنہ سرہ غڑگئی کے عوام کوئی بھی سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔