• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ، انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کررہے ہیں، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں ایمان معرکہ حق بلوچستان ہنٹس کا انعقاد کررہے ہیں ، جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنااور ان کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانا ہےجس میں صوبہ بھر سے خواتین ، مرد ، بچے اور بچیاں حصہ لے رہے ہیں،23 مئی کو خواتین اور 24 مئی کو فیملی میلہ ہوگا ۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید ، سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار ، سلیم شاہد ، سینئر نائب صدر پریس کلب کوئٹہ محمد افضل مغل ، رضا الرحمٰن ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، بنارس خان ، رشید بلوچ ، جابر شاہ ، ظاہر ناصر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہنوجوان ہی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ملک اور صوبے کی باگ ڈور سنبھالنی ہے،بلوچستان کے نوجوانوں کو ان کے حقوق دلانے کے ساتھ ان کے ہاتھ میں اسلحہ کی بجائے قلم دے کر انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہنٹس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریشن کی گئی اور خوشی اس بات کی ہے کہ تربت ، گوادر اور مند سے 70 کے قریب نوجوان ، بچے اور بچیاں حصہ لے رہے ہیں ، آڈیشن میں 300 نوجوان گانوں کے حصہ لے رہے ہیں خوشی کی بات یہ ہے کہ آڈیشن میں لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے آڈیشن آج سے شروع ہون گے جوآڈیشن 22 مئی تک جاری رہیں گئے،نوجوان گانوں ، شاعری ، آرٹس سمیت دیگر مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیںمقابلوں میں کامیاب نوجوانوں میں نقد انعامات اور لیپ ٹاپ انعامات تقسیم کیے جائیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں مختلف اسٹائلز بھی لگائے جائیں گئے جہاں خواتین اپنے ہاتھ سے بنائی گئی دستکاری ، جیولری اور کپڑوں سمیت کھانے پینے کے اسٹال لگائیں گئی آئندہ اس پروگرام کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی کرائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید