مخالفین بی این پی کی مقبولیت سے بوکھلاگئے‘ احمد نواز بلوچ

December 02, 2022

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کے رہنمائوںنے کہاہے کہ پارٹی کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں اس لیے بے بنیاد الزامات لگاکر غیر اخلاقی زبان استعمال کررہے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم اپنی کارکردگی کی بجائے صرف زبان درازی کررہے ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری ایم پی اے احمد نواز بلوچ، کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، ضلعی کابینہ کے ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ہزارہ، میر اکرم بنگلزئی، مولانا محمد عیسیٰ اورمیر عبدالغفار بنگلزئی نےکرانی روڈ میں یونٹ سازی کے موقع پر خطاب میں کیا یونٹ کو مرحوم ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی کے نام سے منسوب کیاگیا اس موقع پر مولانا محمد عیسیٰ یونٹ سیکرٹری، نوروز خان بلوچ ڈپٹی سیکرٹری اور میر عبدالغفار بنگلزئی ضلعی کونسلر منتخب ہوئےمقررین نے کہاکہ نام نہاد قوم پرست جماعت کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے مگر سردار اختر مینگل کاکردار روز روشن کی طرح عیاں اوربے داغ ہے ۔