آٹا پرمٹ پر محکمہ فوڈ اور فلور ملز کا گٹھ جوڑ ،عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں

December 02, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ آٹا پرمٹ پر محکمہ فوڈ اور فلور ملز کی گٹھ جوڑ سے عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں فوڈآفیسران کے ملی بھگت سے چندپارسل آٹا گاڑیوں میں فوٹوسیشن کیلئے ڈال کرعوام کوبیوقوف بنایاجارہاہے پشین ،کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ، چمن توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی سمیت مختلف تحصیلوں کے عوام کے نام پرجوکوٹہ سرکاری سطح پرجاری ہورہاہے وہ سب ملی بھگت سے بلیک میں فروخت ہوررہاہے عوام کے صرف چوکوں چوراہوں پرتذلیل کیاجارہا ہے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ایماندار افسیران پرمشتمل کمیشن تشکیل دے تمام سرکاری گوداموں کی ریکارڈچیک کریں اورسرکاری اٹا خردو برد میں ملوث اعلی یاادنی تمام ملوث افسیران کومعطل کردے۔