مفاد پرست سیاستدان کسی بھی شاخ پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں‘ صاد ق عمرانی

December 02, 2022

کوئٹہ( پ ر) پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق وزیر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ استعمال شدہ شاپنگ بیگوں کی طرح ہوا میں اڑتے پھرتے سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کے حصول و تحفظ کی خاطرکسی بھی شاخ پر اٹکنے کو تیار بیٹھے ہیں تبدیلی سرکار کا پتہ صاف ہونے کے کے بعد خاک اڑاتی آندھی نے ان فصلی بٹیروں سے نشان منزل تک چھین لیا ہے ابھی اس حیرت کا طلسم بھی نہیں ٹوٹا کہ یہ خیراتی عناصر کچھ تو واپس اپنے پرانے بسیروں کا رخ کرنے اور کچھ نئے دروازوں کو کھٹکھٹانے کیلئے محور سفر ہو چکے ہیں کیونکہ یہ عناصر ہوا کا رخ دیکھ کر اڑان بھرتے ہیں صادق عمرانی نے کہا کہ داخلی دروازے کا سابق چوکیدار اپنے دیوالیہ پن میں اس قدر بوکھلا گیا ہے کہ اسے چھڑی کی تبدیلی تو نظر آرہی ہے مگر اپنی گرتی ہوئی منہ کی رال نظر نہیں آرہی جو اس کے دامن کو مزید داغ درار کر رہی ہے ابھی اس کا عوام کی پکڑ میں آنا باقی ہے بے چارے کی مثبت پنڈی کے بیابانوں میں کھڑے اکیلے درخت سے بڑھ کر نہیں رہ گئی جس کے بڑھتیے گھنے سائےسے اب اس کے اپنے بھی مستفید نہیں ہو سکتے۔