لانڈھی میں گھر سے نوجوان کی پھندہ لگی لاش ملی، دیگر علاقوں سے ملنے والی 2 نامعلوم افراد کی لاشیں سرد خانہ منتقل

December 03, 2022

کراچی(اسٹاف ر پورٹر ) لانڈھی نمبر 3A میں گھر سے25 سالہ محمد علی کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ہے ، ایم اے جناح روڈ مڈٹائون بلڈنگ کے عقب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق شناخت اور اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی، عمر 45 سے 50 سال ہے ، لاش سرد خاسنے منتقل کر دی، کینٹ اسٹیشن کے قریب سے نامعلوم شخص لاش ملی،پولیس کے مطابق فوری شناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی، لاش سرد خانے منتقل کر دی۔