پولیس افسران کے سوالات، ملزم فواد نے خاموشی اختیار کرلی

December 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر شمسی سوسائٹی واقعے میں پولیس افسران کی جانب سے قتل سے متعلق سوالات پر ملزم فواد نے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر شمسی سوسائٹی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 3 بیٹیوں کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے،ملزم فواد نے پولیس کے روبرو ڈپریشن کا شکار ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ کاروبارمیں خسارہ ہورہا تھا اور بیوی ماں سے علیحدہ ہوجانے پر زور دے رہی تھی،قتل سے متعلق پولیس افسران کے سوالات پر ملزم نے چپ سادھ لی۔