ٹینچ بھاٹہ تجارتی مرکز کو پنجاب کا ماڈرن ماڈل بنانے کا منصوبہ

December 03, 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے دو سال کی کوششوں کے بعد تجارتی مرکز ٹینچ بھاٹہ کو پنجاب کا سب سے بڑا ماڈرن ماڈل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ پراجیکٹ کے لیے حکومت پنجاب سے 25 کروڑ 80لاکھ روپے بھی مانگ لئے گئے ہیں۔ میگا پراجیکٹ کے مطابق پورے ٹینچ بازار میں نئی سٹریٹ لائٹس نصب، نئے واش رومز بنائے جائینگے ، کلاک ٹاور بھی لگائے جائیں گے ۔منی فوڈ سٹریٹ ، بازار کی دیواروں پر پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پینٹنگ بھی کی جائے گی۔ بازار میں موجود غیر ضروری کھمبے بھی ہٹا دیئے جائیں گے۔اس پراجیکٹ کا 2023 میں آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔