معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے 2 روزہ اسپیشل پرسنز اسپورٹس میلہ

December 03, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے آئی سی آر سی اور سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیراہتمام دو روزہ سپیشل پرسنز سپورٹس میلہ،وہیل چیئرز کرکٹ۔ لڈو اور وہیل چیئرز ریس کے مقابلے کا افتتاح اسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی خواجہ عمیر محمود نے کیا ،اسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ جسمانی معذوری کے ہوتے ہوئے ہمت کرنا کھیل کے میں کامیاب ہو نا اصل کامیابی ہے اور انتظامیہ کا سپیشل افراد کے لیے ہر قسم کا تعاون رہے گا۔