ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران کی FIA میں طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

December 04, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ، اے پی پی ) لاہور ہائیکورٹ نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس اسجد جاوید گھرال 5 دسمبر کو سماعت کرینگے۔FIA نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے 31 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا، درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے 31 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کے ایم سی بی بنک اکاؤنٹ سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے، عمران خان کو ہراساں کرنے کیلئے ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا، سیاسی مخالفین کو فائدہ دینے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف انکوائری شروع کی گئی ہے، پارٹی اکائونٹس کھلوانے پر کسی ادارے کو کوئی اعتراض نہیں رہا۔