رانا ثناء کبھی گارڈز کے بغیر اپنے ہی شہر میں نکل کر دیکھیں، فواد چوہدری کا چیلنج

December 04, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق کوچیلنج کیا ہے کہ اپنے حلقوں میں بھی بغیر گارڈ کے نہیں نکل سکتے، ملک کی75فیصد آبادی کہہ رہی ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جنرل ضیا الحق، جنرل جیلانی کی پیدا کردہ جماعت ہمیں طعنہ دے انہیں شرم آنی چاہیے، مسلم لیگ کی پیدائش ہی گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں، مسلم لیگ کے دونوں وزرائے خزانہ (اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل) آپس میں لڑرہے ہیں، ان کے دونوں وزراء نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ادارے آئین کے مطابق چلیں گے، ہمیں افسوس ہے عدالت اپنا رول ادا نہیں کررہی۔