جنرل باجوہ کے انکار کے بعد عمران خان نے جھوٹے الزام لگائے، عطا تارڑ

December 04, 2022

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرڈ ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نےجھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ سے اُن کے دور میں غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد روکنے کا تقاضا کرتے رہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے جب انکار ہوا تو عمران خان جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی، شرم آنی چاہیے۔