شہری 9 گاڑیوں2 رکشوں 24 موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات اور نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھے

December 05, 2022

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 5 گاڑیوں 2رکشوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز اورنقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر، سٹریٹ کرائم، نقب زنی چوری اور خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں شہریوں کو چار گاڑیوں، بارہ موٹر سائیکلوں،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم ہو گئے۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ کری روڈپر حافظ احسن ا اہلیہ کے ہمراہ اپنی گاڑی میں کری روڈ پہنچا جہاں 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اس کی اہلیہ سے طلائی زیورات مالیتی 9لاکھ روپے زبردستی اترواکر اوراس سے55ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں ذیشان صدیق کےکمرے سے 8تولہ سونا مالیتی 8 لاکھ روپے اور موبائل جبکہ تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ مظہرآبادمیں صابر حسین کے گھر کے باتھ روم کی دیوار توڑکرگھرکے اندرسے ایک لاکھ روپے، سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے، ضروری کاغذات اورموٹر سائیکل کی اصل رجسٹریشن بک اڑا لیا گیا۔تھانہ آبپار ہ کے علاقے میں چن زیب کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ہولی فیملی ہسپتال کی ڈاکٹر زاہد ہ سے موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر 8طلائی چوڑیاں، ولاکٹ چھین لیا گیا۔ دیگر وارداتیں تھانہ صادق آباد،تھانہ آراے بازار،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ مورگاہ ،تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ سٹی ،تھانہ کینٹ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ سول لائنز،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ صدربیرونی، تھانہ آبپار ہ ، کراچی کمپنی، سنگ جانی، کورال، کرپا کی حدود میں ہوئیں۔