بیٹے کی فائرنگ سے والدزخمی، ملزم اپنی چلائی گئی گولی کا خود بھی شکار ہوا

December 05, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والدکوزخمی کردیا،ملزم اپنی چلائی گئی گولی سے خود بھی زخمی ہوگیا۔ تھانہ دھمیال کو یاسب حسین نے بتایاکہ میرے بھائی اجمل حسین عرف ساجد نے 30بور پسٹل سے میرے دیکھتے ہی دیکھتے فائر والد کے منہ پر کیا جو کنپٹی کی دائیں طرف لگا اس کے بعد اجمل حسین نے تین چار فائر کیے لیکن میرے بچانے کی وجہ سے ان کو نہ لگ سکے اسی فائرنگ کے دوران اسکو اپنے ہی ہاتھ سے اس کے بائیں بازو پر گولی لگ گئی ۔