ثقافت کو محفوظ بنا کر لوک ورثہ بڑی قومی خدمت کر رہا ہے، وفاقی سیکرٹری فرینہ مظہر

December 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) لوک میلہ شکر پڑیاں نے ملک بھر کے ہنرمندوں کو وفاقی دارالحکومت میں جمع کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت فرینہ مظہر نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم اپنی ثقافتی پیداوار کو نظرانداز کر کے صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شہزاد درانی نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں‘ ثقافتی محکموں‘ ہنر مندوں اور فنکاروں نے اسے ملکر کامیاب بنایا۔