غیر قانونی گیس سلنڈر رکھنے، جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 5 ڈرائیور گرفتار

December 06, 2022

ملتان( سٹافرپورٹر) پولیس نے گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈر رکھنے جعلی نمبر پلیٹ اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے کے الزام میں 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ،تھانہ سیٹل ماڑی پولیس نے کاشف اور مقصود، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم ریاض احمد اور قیوم جبکہ تھانہ بی زیڈ پولیس نے جہاں زیب کوگرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے، تھانہ نیو ملتان پولیس نے امام بارگاہ پر قبضہ کرنے کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں رفاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔