محکمہ لائیواسٹاک کے افسروں کی تربیت کاتیسرا مرحلہ مکمل

December 06, 2022

لاہور(خبرنگار) محکمہ لائیوسٹاک کے افسروں کیا نتظامی اور مالی معاملات میں استعداد کار بڑھانے کیلئے محکمہ کے شعبہ پلاننگ اینڈ ایویلوایشن کے زیر انتظام ویٹرنری اکیڈمی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گریڈ 18اور 19کے افسران کی دو روزہ تربیت کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف ڈائریکٹر پلاننگ نے افسران کو ”پراجیکٹ پلاننگ اینڈ مینجمنٹ “ کے موضوع پر تربیت دی۔ بعدازاں تمام افسران کو گروپ کی شکل میں پراجیکٹ بنانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا۔