بشارالاسد نے اردوان کی ملاقات کی پیشکش ٹھکرا دی

December 07, 2022

دمشق (نیوزڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دمشق نے اس معاملے کو فی الحال ملتوی کردیاہے۔ شام میں بحران کے آغاز کے بعد سے ایک دہائی سے زائد عرصے تک تلخ دشمنی کے بعد ایردوان کے ساتھ سربراہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے روسی ثالثی کی کوششوں کی مزاحمت کر رہا ہے۔