مراکش کا گول کرنیوالے اشرف حکیمی میڈرڈ میں پیدا ہوئے

December 07, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپین کیخلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ پ فیصلہ کن گول کرنے والے 24 سالہ مراکشی کھلاڑی اشرف حکیمی اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ ہی میں پیدا ہوئے۔ان کے پاس دہری شہریت ہے ۔ جیت کے بعد مراکش ٹیم نے گراؤنڈ میں سجدہ شکر اجتماعی طور پر ادا کیا۔ مراکشی گول کیپر یاسین بونوؤ نے بھی منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ، انہوں نے اسپین کی تین پنالٹیز کو روکا ۔ مراکشی گول کیپر یاسین کا ریکارڈ حریف ہسپانوی گول کیپر یونائی سمن سے کئی زیادہ بہتر رہا ہے۔ اپنے پروفیشنل کیرئیر میں یاسین بونوو نے 26فیصد گول روکے ہیں ۔ اسی طرح یاسین نے اپنے کیرئیر میں 50پنالٹیز کا سامنا کیا جن میں 13کو روکا جبکہ سمن نے اب تک 13پنالٹیز کا سامنا کیا جن میں صرف 6کو روک پائے ۔