تیزاب پھینکنے میں ملوث ملزم کی اپیل مسترد، 14 سال قید با مشقت برقرار

December 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شادی کے تنازع میں شہری کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں سزا کے خلاف ملزم سہیل عرف کالو کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا، استغاثہ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 14 سال قید بامشقت سنائی تھی۔