بجلی چوری ختم کرنے میں بھرپور ساتھ دیا جائے،K الیکٹرک

December 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کے الیکٹرک انتظامیہ نے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ اور دیگر اہم اراکین کو لیاری میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری کو ختم کرنے میں بھرپور ساتھ دیا جائے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی متعلقہ علاقوں میں مسلسل سپلائی یقینی بناسکتی ہے بجلی کی سپلائی بلوں کی ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں ہے، کے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ علاقہ منتظمین کے ۔ الیکٹرک کو بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں ۔ بجلی بہت مہنگی ہے اور یہ مفت فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔