پی ٹی آئی نے جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں کیا، علی مدد جتک

December 07, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال کے دوران جھوٹ اور فریب کے سوا عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ،ملک اور اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی ، یہ بات انہوں نے منگل کو پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر ولی محمد قلندرانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسف بنگلزئی ، ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی ، غلام جیلانی شاد ، میر عبداللہ نیچاری ، ڈاکٹر راشد قریشی ، عبدالرحیم بنگلزئی ، حاجی محمد گل قلندرانی ، عبدالرحیم جان ، بابل جان بنگلزئی ، جہانزیب قلندرانی ، حمزہ سمالانی ، طارق لاشاری ، عبدالحق نیچاری ، رمضان زیب کرد ، تنویر سمالانی ، لیاقت علی ، حضور بخش نیچاری ، عالم زیب قلندرانی و دیگر بھی موجود تھے ۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2023ء میں ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔