اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں کے عوام بنیادی سہو لتوں سے محروم ہیں، میاں اسلم

December 07, 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری ایک یا دو نہیں کئی طرح کے اسلام آباد میں رہ رہے ہیں،مضافاتی علاقوں میں بدترین انتظامی صورتحال کے سبب عوام کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 90سنگجانی کے اُمیدوار برائے چیئرمین گوہر رحمن اور وائس چیئرمین شبیر احمد خان کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی ترقی کے لئےہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ، شاہراہوں کی صفائی و خوبصورتی،50ہزار نوجوانوں کی سکل ڈیولپمنٹ کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔