خیبر ٹیچنگ ہسپتال آنیوالے شخص سے 2لاکھ روپے چوری

December 07, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) نواسی کو علاج کے لئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال لانے والے شخص کو نوسربازوں نے لاکھوں روپے سے محروم کردیا ۔رحم دوست ولد طاؤ س خان سکنہ لوئر دیر نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزوہ علاج کے لئے اپنی نواسی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا تھا وہ چائے لینے کے لئے ہسپتال سے نکلا تو اس دورا ن دو لڑکے اس سے ملے اور اسے بتایا کہ آپ بچی کو دم درود کرے اس دوران دونوں لڑکوں سے درہم غائب ہونے کا بہانہ بنا کر تلاشی کے دوران اس کی جیب سے دو لاکھ روپے نکال لئے اور رفوچکرہو گئے پولیس نے نوسربازوں کا سراغ لگا کر جنت گل اور خاکی گل کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔