ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فوڈسیکیورٹی پر انٹرنیشنل کانفرنس

December 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے فوڈ سکیورٹی اور ویلیو چین کی بہتری کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی۔دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت فوڈ سکیورٹی اور ویلیو چین کی بہتری کے لیے ممکنہ حکمت عملی کی تیاری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ موجودہ فوڈ سکیورٹی کی صورتحال اور اس کی اہمیت کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے زراعت کی پیداوار میں بہت حد تک کمی آئی جس کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی لیول متاثر ہوا۔انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر ڈاکٹر رے کلنز،ڈاکٹر مائیکل سپائیز،ڈاکٹر راجیندرا أھیکاری،ڈاکٹر ڈیانا چیلل نے کہا کہ پاکستان اپنی زرعی ضروریات ویلیو چین کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر اپنی معاشی حالت کو بہتر بنا سکتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر ندیم ارشد،ڈاکٹر کینن پیکر،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،فیصل ڈاکٹر ناصر ندیم،ڈاکٹر محمد سمیع سمیت دیگر فکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔