روس سے پٹرول و ڈیزل کے معاہدے خوش آئند ہیں: ندیم ممتاز قریشی

December 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ روس سے کم قیمت پر پٹرول و ڈیزل کے معاہدے خوش آئندہیں مگر اس کے ساتھ ملک میں بھی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش پر توجہ دی جائے تاکہ پاکستان میں بھی زرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ ممکن ہوسکے،پاکستان کا شمار دنیا کے اْن ممالک میں ہوتا ہے جنہیں رب تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے سرفراز فرمایا ہے مگر بد قسمتی سے ان پر وہ توجہ نہیں دی جارہی۔