جامعہ زکریا: تشدد کے واقعات میں ملوث طلبہ کا مزید ایک طالبعلم پر تشدد

December 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا شعبہ سوشیالوجی کی کینٹین پر ایم بی اے کے طالبعلم پر طلبہ کے گروپ کا تشدد،بتایا گیا ہے کہ طلبہ کا یہ گروپ یونیورسٹی سیکورٹی گارڈز پر تشدد کے واقعات میں بھی ملوث ہے، یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی متعلقہ طلبہ کے یونیورسٹی میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کر چُکی ہے۔ سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جاِئے۔