ریلوے کی بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف، نومبر میں 9 ہزار سےزائد مسافر پکڑے گئے

December 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان حماد حسن مرزا کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفسیر شاہد رضا کی سربراہی میں بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف مہم جاری ہے جس کے دوران ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مسافروں سے ایک کروڑ سے زائد کرایہ و جرمانہ وصول کیا گیا،بتایا گیا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےنومبر میں مہم میں چیکنگ کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 9 ہزار 812 مسافروں سے ایک کروڑ 91 لاکھ 13 ہزار 440 کرایہ و جرمانہ وصول کیا گیا۔