نشتر پیرا میڈیکل سٹاف کے انتخابات عملہ غائب مریض پریشان

December 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال ملتان میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کی وجہ سے آوٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آوٹ ڈور وارڈز میں پرچی بنانے والا عملہ کئی گھنٹے غائب رہا اور مریض ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کے لئے پرچی نہ بننے کی وجہ سے انتظار میں بیٹھے رہے خاص کر ہڈی ٹوٹے اور کمر کے مہروں کے درد کا شکار مریض اس صورتحال سے زیادہ پریشان دکھائی دیئے آوٹ ڈور وارڈز میں پیرامیڈیکل سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر شعبوں کے ڈاکٹرز بھی ڈیوٹی ٹائم سے پہلے ہی آوٹ ڈور وارڈز سے چلے گئے۔