فیصل محمود برطانیہ پہنچ گئے، عرفان اللّٰہ مروت کی تعزیت

December 08, 2022

برمنگھم (پ ر ) پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود اپنی والدہ کی تدفین کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ، وہ 20نومبر کو والدہ کی وفات پر کراچی گئے تھے۔ دریں اثناسابق صدر پاکستان اسحاق خان کے داماد سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ عرفان اللہ خان مروت نے پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کی کراچی میں رہائش گاہ پر ان کے بھائیوں مرزا ناصر محمود اور مرزا عمران سجاد سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔