نیپرا، بجلی کمپنیوں سے سہولتیں نہ لینے کی تحریری یقین دہانی طلب

December 08, 2022

اسلام آباد (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) نیپرا میں گزشتہ روز بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے لائسنس کی تجدید کے حوالے سے سماعت ہوئی،شہباز شریف پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،نمائندہ ڈسکوز نے کہا کہ لائسنس کو موجودہ شکل میں تجدید دیدی جائے،یقین دہانی نہیں کراسکتے ،اس موقعہ پر چیئرمین نیپرا نے کہا بجلی کمپنیوں کو بعض مخصوص سہولتیں حاصل ہیں، کمپنیاں لائسنس کی تجدید کی صورت میں مخصوص سہولتوں کا کلیم نہیں کریں گی، بجلی کمپنیاں ہمیں یہ بات لکھ کر دیں، ڈسکوز کے نمائندے نے کہا کہ لائسنس کو موجودہ شکل میں تجدید دے دی جائے، اس موقعہ پر چیئرمین نے کہا آپ بیان حلفی دیں کہ بجلی کمپنیاں سہولتیں نہیں لیں گی۔