چیف آفیسر کا ٹریفک نظام اور ون ویز کا جائزہ لینے یونیورسٹی ٹاؤن کا دورہ

December 08, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام اور ون ویز کا جائزہ لینے کیلئے یونیورسٹی ٹاؤن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیف چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ٹریفک حکام کو ضروری ہدایات جاری کردئیے۔ سی ٹی او نے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا اسی طرح سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کرنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کی تعریف کی اور ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں۔تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس فٹ پاتھوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں اور پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں تاکہ شہری سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی نہ کرے جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔