کرکٹ میچ کی ڈیوٹی کے لئے آنے والے پولیس ملازمین کیلئے سہولیات کا فقدان، حکام کے نام آڈیو پیغامات

December 08, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں کرکٹ میچ ڈیوٹی کے لئے آنے والے پولیس ملازمین نے سہولیات کے فقدان پر پولیس حکام کے نام آڈیو پیغامات بناکر سوشل میڈیا پر ڈالنے شروع کر دیئے جن میں پولیس حکام سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ایک ایلیٹ فورس اہلکار کے آڈیو پیغام کے مطابق انہوں نے کئی اضلاع میں ڈیوٹیاں دیں مگر اتنی مشکلات پیش نہ آئیں جو ملتان میں آرہی ہیں بسوں میں سونے پر مجبور ہیں حکام نوٹس لیں۔