الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک پورے ملک کی آواز بن چکی: ڈاکٹر روبینہ اختر

December 08, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما سابق صدر ساؤتھ پنجاب وومن ونگ ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا نعرہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ پورے ملک کے عوام کی آواز بن چکا ہے،اس نالائق پی ڈی ایم نے جس طرح سے ملک کو بحرانوں کا شکار کر دیا ہے تیزی سے تنزلی کا سفر طے کرتی معیشت اور اشیائے خوردونوش،بجلی،گیس کے بحران نے عوام کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں،پی ڈی ایم کی حکومت ایک ناکام حکومت ہے جو ہر مقام پر اپنا اعتماد کھو چکی ہے وہ این اے151 میں استقبالیے سے خطاب کررہی تھیں۔