ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے رحجان میں بتدریج کمی

December 10, 2022

لاہور (خبرایجنسی) پاکستان میں جون سے نومبر کے دوران ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے رحجان میں مجموعی طور پر بتدریج کمی ریکارڈ ہوئی

ایک رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6ماہ میں جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 111واقعات ہوئے،سب سے زیادہ 35واقعات لاہور ایئرپورٹ پر ہوئے جبکہ سب سے کم واقعات 3 سکھر ایئرپورٹ پر ریکارڈ کیے گئے ۔