تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے تعلیمی اداروں میں عطیات خون کیمپ

December 10, 2022

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن ہیماٹالوجی سروسز کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے مینگورہ ڈگری کالج، خوازہ خیلہ ڈگری کالج، چارباغ کالج، کوکارائی ہائیر سکینڈری سکول، کبل ہائیر سکینڈری سکول، چارباغ ہائیر سکینڈری سکول اور خوازہ خیلہ ہائیر سکینڈری سکول میں عطیات خون کیمپ لگائے گئے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او اعجاز عالم، امجد اقبال، میڈیکل ٹیکنیشن امان اللہ اور معاون سلیمان خان شامل تھے کو مذکورہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور علاقہ کے معززین کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون کے عطیات دینے والے ان افراد کی وجہ سے امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے،خدمت خلق کا یہ جذبہ قابل تقلید ہے۔