صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ فراز قریشی

December 10, 2022

پشاور (جنگ نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹوہری پور فراز قریشی نے چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حطار انڈسٹریل سٹیٹ ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں سرگرداں ہے حطار کے کارخانے بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہورے ہیں اور ضلعی انتظامیہ صنعتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔صدر طیب خان سواتی اور ایگزیکٹو ممبر جواد طارق نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو صنعتکاروں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر اے اے سی فراز قریشی نے جلد حطار انڈسٹری کا دورہ کرنے اور جملہ مسائل کے خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صنعت وتجارت کے فروغ کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر تاجروں اور صنعتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیئے برسرپیکار ہیں۔