ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی، متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

December 10, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کے کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، لودھراں میں پاپڑ فیکٹریز، ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹور کی چیکنگ کی اس دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے جب کہ 60 لٹر ناقص محلول، 7 کلو چائنہ نمک تلف کردیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چاہ ڈومری والا ملتان میں پاپڑ فیکٹری کو ناقص اجزاء سے تیار محلول کی ملاوٹ پر 40 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ فنگس لگے پائپس کے استعمال، سگریٹ نوشی اور حشرات کی بھرمار پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح دنیاپور میں 2 کریانہ سٹورز کو ممنوعہ چائنہ نمک بیچنے پر 16 ہزار روپے کے جرمانے کردیے۔ اس کے علاؤہ بوریوالا میں سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگ اور نان لیبل اجزاء کی ملاوٹ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ مزید خانیوال میں کھانوں میں ملاوٹی سرخ مرچوں کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔