نشتر اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی

December 10, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر اسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 12ہو گئی ہے جبکہ شبہ میں بھی 8 مریض زیر علاج۔ترجمان نشتر اسپتال کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے لے کر اب تک نشتر اسپتال میں ڈینگی وائرس کے شبہ میں 5 ہزار 129 مریض رپورٹ ہوئے1 ہزار 46 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی 11 مریض انتقال کر گئے۔