وفاقی حکومت نے اپنی نااہلی سے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا، سینیٹر عون عباس

December 10, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقیحکومت نے اپنی نااہلی سے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا،سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، عوام کے ساتھکاروباری طبقہ مہنگائی اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے مگرامپورٹڈ حکومت کو نت نئے این آر او لینے سے فرصت نہیں،ان خیالات کا اظہار صدر جنوبی پنجاب تحریک انصاف و سینیٹر عون عباس بپی نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف ضلع ملتان چوہدری ابرار حسین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر تحریک انصاف چوہدری ابرارحسین نےکہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان نڈر، بے باک اورایماندار سیاسی لیڈر ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریہ کے ساتھ ہیں اور جلد از جلد الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔