پاکستان ری اسٹارٹ ہو رہا ہے، ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر مزاحیہ میمز وائرل

January 23, 2023

فائل فوٹو

ملک بھر میں بجلی کیا گئی منچلے سوشل میڈیا پر امڈ آئے، اپنے مزاحیہ خیالات کا اظہار میمز کے ذریعے کیا۔

کسی نے کہا اتنا اندھیرا کیوں ہے بھائی ، تو کوئی کہتا نظر آیا کہ پاکستان ری اسٹارٹ ہو رہا ہے۔










کسی نے لائٹ کی واپسی تک اسمبلیاں ٹوٹ جانے کا اندیشہ دیا تو کسی نے کہا کہ پاکستان پاور سیونگ موڈ میں چلا گیا ہے۔












تو کہیں لوگ موبائل میں صرف 20 پرسنٹ بیٹری ہونے پر خاصے پریشان نظر آئے۔

پاکستان بھر میں اس وقت صرف ایک ہی سوال ، کیا آپ کے گھر لائٹ ہے؟

جبکہ شمسی توانائی استعمال کرنے والوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ چاند پر ہیں۔