انٹر آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان

January 25, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 3ہزار 372امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔