چھاپوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط

January 25, 2023

اسلام آباد(مہتاب حیدر )ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے انفورسمنٹ نیٹ ورک کے ان لینڈ ریونیو اسکواڈ نے مصدقہ اطلاعات پر دو مختلف چھاپوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے کارٹن ضبط کرلئے۔ پہلے واقعے میں آئی آر ای این اسکواڈ نے جہلم کے ضلع سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک کو روکا جس میں مقامی برانڈ کے سگریٹ کے 70 کارٹن (7 لاکھ لاٹھیاں) موجود تھے۔ اس میں تقریبا 19 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری شامل تھی، مالکان ڈیوٹی ادا کرنے کے حوالے سےکوئی دستاویزات یا انوائسز پیش نہیں کر سکے، جس کے بعد سگریٹوں کا غیر قانونی اسٹاک ضبط کرکے جہلم کے ایک گودام میں منتقل کردیا گیا ۔