بگ بیش: سڈنی نے میلبورن اسٹارز کو زیر کرلیا

January 26, 2023

میلبورن ( نیوز ایجنسیز)بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز نے میلبورن اسٹارز کو شکست دے دی۔ بدھ کومیلبورن اسٹارز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 119رنز بنائے۔ ہلٹن کارٹرائٹ 36 اور تھامس روجرز 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تھنڈرز کے عثمان قادر نے 24 رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سڈنی نے ہدف 19ویں اوور میں 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ایڈم زمپا نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔